0
Wednesday 8 Feb 2017 09:18

حکمرانوں کی غلط ترجیحات نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، سردار ظفر حسین

حکمرانوں کی غلط ترجیحات نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، سردار ظفر حسین
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی فیصل آباد کے ضلعی امیر سردار ظفر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرے، ایک طرف حکومت شکیل آفریدی کی رہائی کے معاملے پر امریکہ سے بات کرنے پر تیار ہے تو دوسری طرف عافیہ صدیقی کی رہائی کے حوالے سے حکمرانوں کی معنی خیز خاموشی ناکام خارجہ پالیسی کی غماز ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط ترجیحات نے پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے، چار سال بعد بھی حکومت وزیر خارجہ نہ لگا سکی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسیاں مرتب کی جائیں جن کا حقیقی معنوں میں عوام کو فائدہ پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنا چاہئے، کشمیر کے ساتھ پاکستان کے تعلق کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے اقوام عالم پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و تشدد اور کشمیریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو ختم کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
خبر کا کوڈ : 607445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش