0
Monday 21 Mar 2011 19:12

ہائیکورٹ نے ریمنڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کی ورثاء کے بارے میں رپورٹ مانگ لی

ہائیکورٹ نے ریمنڈ کے ہاتھوں قتل ہونے والوں کی ورثاء کے بارے میں رپورٹ مانگ لی
لاہور:اسلام ٹائمز۔لاہور ہائی کورٹ نے امریکی اہل کار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مقتولین فہیم اور فیضان کے ورثا کی پراسرار گمشدگی کے بارے سی سی پی او لاہور سے معلومات طلب کرلی ہیں، مقتولین کے ورثا کو دی گئی دیت کی رقم کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، فیضان اور فہیم کے ورثا کی گمشدگی کیخلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن 19  ورثا نے دیت کی رقم حاصل کی وہ تمام افراد اپنے گھروں سے لاپتہ ہے، جس سے ان کے عزیزو اقارب، محلے دار اور قوم پریشان ہے، لہذا عدالت ان ورثا کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ ایک اور درخواست کے ذریعے ریمنڈ ڈیوس کی طرف سے ادا کی گئی دیت کی رقم کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ عدالت تعین کرے کہ یہ رقم وفاقی یا صوبائی حکومت میں سے کس نے ادا کی اور یہ رقم پاکستان کی طرف سے ادا کیے جانے پر عدالت اس دیت کو غیر اسلامی اور غیر آئینی قرار دے، درخواست گزار منصف اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 16 مارچ سے فہیم اور فیضان کے ورثاء لاپتہ ہیں اور ان سے متعلق کسی کو کوئی علم نہیں کہ وہ زندہ ہیں یا انہیں قتل کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکومت کو حکم دے کہ فیضان اور فہیم کے ورثا کو بازیاب کرایا جائے اور ان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے سماعت آج منگل کے روز تک ملتوی کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 60807
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش