0
Saturday 11 Feb 2017 14:33

جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت نے اپنے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی طور پر 99 فیصد نتیجہ رہا

جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت نے اپنے نتائج کا اعلان کر دیا، مجموعی طور پر 99 فیصد نتیجہ رہا
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت نے سالانہ رزلٹ کا اعلان کردیا۔ جامعہ نصرۃ الاسلام کا مجموعی نتیجہ 99 فی صد رہا۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں جامعہ کے رئیس مولانا قاضی نثار احمد نے انعامات تقسیم کیے۔ تفصیلات کے مطابق رزلٹ کی تقریب میں جامعہ کے تمام اساتذہ کرام نے شرکت کی۔ جامعہ کے ناظم تعلیمات مولانا محمد سلیم نے امتحانات کے رزلٹ کا اعلان کیا۔ درس نظامی کے طلباء میں حسین اللہ، شفیق اللہ، عباداللہ، گلزار احمد، نظام اللہ اور وقاص احمد نے اپنے درجات میں اول پوزیشن حاصل کی۔ جبکہ جامعہ نصرۃ الاسلام ماڈل اسکول کے شکر دین، نقیب اللہ، اعظم طارق، عبداللہ، عبداللہ حمیدالرحمان اور محمد اعظم نے اپنی اپنی کلاسوں میں اول پوزیشن حاصل کی۔ جامعہ نصرۃ الاسلام تحفیظ القرآن کی پانچ کلاسوں کے 22 طلباء نے بھی قرآن کریم کے امتحان میں سو فی صد نمبر لے کر اول پوزیشن حاصل کی۔ دیگر کئی طلباء نے 99 فی صد نمبر حاصل کرکے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اول دوم سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو رئیس الجامعہ مولانا قاضی نثاراحمد نے نقد انعام اور تعارفی اسناد سے نوازا۔ ذرائع کے مطابق جامعہ میں تحفیظ القرآن کا ایک بہت بڑا شعبہ بھی کام کرتا ہے، جس میں ایک سو ستر طلباء حفظ قرآن کی دولت سے مالا مال ہو رہے ہیں۔ جامعہ کی گرلز ونگ میں بھی چار سو کے قریب طالبات زیرتعلیم ہیں، جن کا رزلٹ اگلے جمعرات تک اعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 608480
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش