0
Saturday 18 Feb 2017 10:43

پاک فوج نے مشکو ک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن سروس قائم کر دی

پاک فوج نے مشکو ک سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن سروس قائم کر دی
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کی حالیہ لہر کیخلاف پاک فوج نے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے پاک فوج نے مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں اطلاع دینے کیلئے ہیلپ لائن سروس قائم کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملک میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 1135 پر دی جا سکتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا اور فاٹا کیلئے الگ ہیلپ لائن نمبر 1125 قائم کیا گیا ہے جس پر کے پی کے اور فاٹا کے عوام اطلاع دے سکتے ہیں۔ اطلاع دہندہ کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے ہر قسم کا تحفظ بھی دیا جائے گا جبکہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے پاک فوج نے خصوصی سیل قائم کر دیا ہے جو اس ہیلپ لائن پر آنے والی ہر کال کو فوری جواب دے گا۔
خبر کا کوڈ : 610567
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش