0
Sunday 19 Feb 2017 10:36

لیہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، جماعت الاحرار کے 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب

لیہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، جماعت الاحرار کے 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 3 دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ لیہ میں کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گرد مقابلے کے بعد مار دیئے گئے جبکہ 3 تین دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کیے گئے۔ دہشت گرد ملتان میں واردات کرنا چاہتے تھے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لیہ کی تحصیل چوبڑا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی، جس کے بعد اسنیپ چیکنگ سخت کر دی گئی تھی، ایک گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور 3 دہشت گرد فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے پانچ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے۔ اُن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ، بارود اور حساس نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد ملتان میں کسی مذہبی مقام کو تخریب کاری کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ دوسری جانب ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے 10 اہم علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، جس میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کےدوران 600 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔ ملتان میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت ہے جبکہ گذشتہ روز شہر کی تین اہم درگاہیں حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی، حضرت شاہ شمس تبریز اور حضرت شاہ رکن الدین عالم کی درگاہ کا پارکنگ ائیریا درگاہوں سے 30 گز دور بنا دی گئی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ رپورٹ کے مطابق لیہ میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ایک مکان کو گھیرے میں لیا تو اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 2 سے 3 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے قبضے سے 4 ہینڈ گرنیڈ، 2 رائفل اور دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے تلاش شروع کر دی۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار سے ہے، جبکہ دہشت گردوں کو عمر خالد خراسانی کی جانب سے آج ملتان میں کارروائی کے احکامات ملے تھے۔
خبر کا کوڈ : 610904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش