0
Sunday 26 Feb 2017 17:23

آصفہ اور بختاور بھٹو کی تنقید کے بعد عرفان مروت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان سے مکر گئے

آصفہ اور بختاور بھٹو کی تنقید کے بعد عرفان مروت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان سے مکر گئے
اسلام ٹائمز۔ (ن) لیگ چھوڑنے والے رہنماء عرفان اللہ مروت کو شاید پرانے ساتھی یاد آگئے یا پھر وہ نئی پارٹی کے عہدیداروں سے پریشان ہوگئے کہ اچانک پیپلز پارٹی میں شمولیت کے اعلان سے مکر گئے اور توبہ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بے نظیر بھٹو کی صاحبزادیوں آصفہ اور بختاور کی تنقید کے بعد عرفان اللہ مروت کو دن میں تارے نظر آگئے اور مستقل کے دیئے گل ہوتے دکھائی دینے لگے۔ عرفان اللہ مروت نے پیپلز پارٹی میں جانے سے توبہ کرلی، اپنے اعلان سے مکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی میں گیا ہی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعید غنی آصف زرداری اور اولاد میں پھوٹ ڈال رہے ہیں، میڈیا پر شمولیت کے حوالے سے خبریں چلی ہیں، بے نظیر کی لڑکیاں میری بیٹیاں ہیں۔

خبر کا کوڈ : 613062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش