0
Monday 6 Mar 2017 14:58

متحدہ رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت سے متعلق مقدمہ گواہ نہ ملنے پر ختم

متحدہ رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت سے متعلق مقدمہ گواہ نہ ملنے پر ختم
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت سے متعلق مقدمات میں سے ایک مقدمہ ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ایم کیو ایم کے بانی سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر اور ملکی سالمیت سے متعلق 34 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ مقدمات میں قمر منصور، محفوظ یار خان، خواجہ اظہار اور رؤف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ میئر کراچی وسیم اختر ضمانت پر رہا ہیں۔ سماعت کے دوران تھانہ سپر ہائی وے انڈسٹریل ایریا کے تفتیشی افسر فیض محمد کریجو نے عدالت میں درخواست کی کہ ایف آئی آر 378/2016 میں کوئی گواہ نہیں، اس لئے عدالت اس مقدمے کو ختم کر دے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے سی کلاس کی رپورٹ منظور کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ختم کر دیا، جبکہ دیگر مقدمات کی سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ 22 اگست 2016ء کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بانی کی اشتعال انگیز تقریر پر صرف کراچی میں 34 مقدمات درج کئے گئے تھے، جن میں ایم کیو ایم بانی الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 200 سے زائد رہنما مفرور ہیں۔
خبر کا کوڈ : 615509
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش