0
Monday 6 Mar 2017 22:30

حکمران ملک اور قوم کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری

حکمران ملک اور قوم کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومتی صفوں میں بھی آپر یشن کرنا ہوگا، حکمران دہشت گردوں اور امن دشموں کی سہولت کاری سے باز نہیں آرہے، اس لیے ان کا پہلے حساب ہونا چاہیے، پاکستان میں دہشتگردی میں اگر ہمسایہ ملک ملوث ہیں تو انہیں بے نقاب کرنا حکومت کے سوا اور کس کی ذمہ داری ہے۔؟ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ بدقسمتی سے حکمران ملک اور قوم کے مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو تحفظ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانوں پر وسائل خرچ کئے بغیر ترقی کا تصور احمقانہ ہے، پنجاب میں سب سے زیادہ لاقانونیت اور کرپشن ہے، احتساب کا موثر نظام نہیں، ڈسپلن نہیں، پنجاب میں عوام کی اکثریت صاف پانی، تعلیم اور صحت جیسے بنیادی حقوق سے محروم ہے۔
خبر کا کوڈ : 615626
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش