0
Tuesday 7 Mar 2017 09:53

پشاور، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر خیبر چوکی کے انچارج سمیت پورا عملہ معطل

پشاور، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر خیبر چوکی کے انچارج سمیت پورا عملہ معطل
اسلام ٹائمز۔ چیف کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے ڈیوٹی میں غفلت برتنے اور پولیس چوکی سے رہزن کے فرار ہونے پر خیبر چوکی کے انچارج سمیت پورے عملے کو معطل کرکے ملک سعد شہید پولیس لائن حاضر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شپ خیبر چوکی حیات آباد کی پولیس نے رہزن کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا تھا، جو پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فرار ہوگیا، جس پر سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان اور اے ایس پی کینٹ نے نوٹس لیتے ہوئے خیبر چوکی حیات آباد کے انچارج اور اسکے پورے عملے کو معطل کرکے ملک سعد شہید پولیس لائن حاضر کر دیا اور تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل دیکر انکوئری کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 615700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش