0
Wednesday 8 Mar 2017 10:22

الزامات در الزامات کیوجہ سے افغانستان کیساتھ تلخیاں ختم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں، حنا ربانی کھر

الزامات در الزامات کیوجہ سے افغانستان کیساتھ تلخیاں ختم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کا سفارتی حل ہمیشہ موجود ہوتا ہے، ایکو کانفرنس میں افغان صدر کو بھی بلانا چا ہئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ ای سی او کانفرنس میں افغان صدر اشرف غنی نہیں آئے، سفارتی ذرائع استعمال کر کے افغان صدر کو دعوت دینی چاہیے تھی۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ الزامات کے جوابات میں الزامات لگائے جا رہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تلخیاں ختم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کے کئی عناصر دوسروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، افغانستان کہہ رہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف وہ نہیں کیا گیا جس کی ضرورت ہے، ضرورت ہے کہ افغانستان کے ریاستی اداروں کے ساتھ بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 616038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش