0
Sunday 12 Mar 2017 19:44

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی چیئرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے وفد نے چیئرمین ضلع کونسل ملتان مخدوم دیوان محمد عباس بخاری سے ملاقات کی۔ وفد میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت سیال، سابق ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی، مولانا ہادی حسین ہادی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر سومرو اور اظہر حسین شامل تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے دیوان عباس بخاری کو ملتان کی ضلع کونسل کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے دیوان عباس بخاری کو بحیثیت سجادہ نشین آستانہ سلطان قتال رحمتہ اللہ علیہ 26 مارچ کو ملتان میں منعقد ہونے والی تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس کی دعوت دی، جسے دیوان عباس بخاری نے قبول کرتے ہوئے شرکت کی یقین دہانی کرائی، واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام تحفظ مزارات اولیاء اللہ کانفرنس 26 مارچ کو دربار حضرت شاہ شمس ملتان پر منعقد ہو رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 617586
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش