0
Monday 13 Mar 2017 16:27

بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا

بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کردیا
اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی کی 100 روزہ صفائی مہم کی ناکامی اور سندھ حکومت کی شہر سے عدم دلچسپی کے بعد بحریہ ٹاؤن نے کراچی کو صاف کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن نے کراچی میں صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے جس کے لئے بحریہ ٹاؤن کی بھاری مشینری بھی ضلع وسطی پہنچ گئی ہے۔ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے مطابق کراچی کی صفائی مہم میں 200 گاڑیاں حصہ لیں گی لیکن ابتدائی طور پر 50 گاڑیوں نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر بحریہ ٹاؤن زین ملک کا کہنا تھا کہ کراچی بہت بڑا شہر ہے اور اس کے مسائل بھی بہت زیادہ ہیں، ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت شہر میں صفائی مہم کا آغاز کیا ہے، ہم اس مہم میں شرکت کے لئے وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی اور بلدیاتی اداروں سمیت تمام شہریوں کو دعوت دیتے ہیں کیونکہ جب تک تمام شہری صفائی مہم میں اپنا حصہ نہیں ڈالیں گے تو اس وقت تک یہ شہر صاف نہیں ہو سکتا۔
خبر کا کوڈ : 617802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش