0
Tuesday 21 Mar 2017 14:56

نوشہرہ، پولیس وین ٹرین کی زد میں آگئی، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق

نوشہرہ، پولیس وین ٹرین کی زد میں آگئی، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ضلع نوشہرہ کے علاقے اضاخیل ریلوے لائن پر پولیس وین ریل گاڑی کی زد میں آنے کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اضاخیل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس نے کھلے پھاٹک پر نوشہرہ پولیس کی گاڑی کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او خادمین خان اور حوالدار ضیاء موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ سب انسپکٹر اختر حسین شدید زخمی ہوا، جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کو گاڑی کاٹ کر باہر نکالا گیا۔
خبر کا کوڈ : 620161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش