0
Friday 24 Mar 2017 19:27

ہیلتھ پروفیشنل الاونس کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان

ہیلتھ پروفیشنل الاونس کیلئے بھوک ہڑتال کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت کے ملازمین نے ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی منظوری کے لئے احتجاجی ریلی اور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا۔ گزشتہ روز ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی منظوری کے لئے ایپکا کے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اسلم خان کی رہائش گاہ پر ایک ہنگامی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ایپکا کے صوبائی چیئرمین حاجی محمد اسلم خان نے کی۔ اجلاس میں ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل خیبرپختونخوا اور ایپکا خیبرپختونخوا کے صوبائی قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر ہیلتھ پروفیشنل الائونس کی منظوری میں صوبائی حکومت کی جانب سے مسلسل تعطل اور ہٹ دھرمی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ملازمین کی افہام و تفہیم کی پالیسی پر حکومتی بے حسی پر آخری اور حتمی ڈیڈ لائن کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں 29 مارچ کو پریس کلب تک ریلی نکالنے اور پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کیا گیا۔ یکم اپریل تک نوٹی فی کیشن جاری نہ ہونے کی صورت میں صوبائی اسمبلی کے آئندہ سیشن کے اجلاس کے دوران صوبائی اسمبلی کے سامنے مستقل دھرنا دینے کا اعلان کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 621106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش