0
Saturday 25 Mar 2017 15:21

الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مدد مانگ لی

الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم مودی سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سے مہاجروں کی مدد کی اپیل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی ایم کیو ایم الطاف حسین ملک دشمنی میں ہر حد پار کر گئے ہیں، الطاف حسین کی جانب سے گزشتہ برس پاکستان مخالف نعرے لگائے جانے کے بعد سے بھی کئی مرتبہ پاکستان مخالف بیانات دیئے گئے ہیں، الطاف حسین کی جانب سے اب ایک اور تازہ ترین شر پسندانہ بیان جاری کیا گیا ہے۔ الطاف حسین نے بھارتی وزیراعظم مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں موجود مہاجروں کی مدد کریں۔ الطاف حسین نے مودی کو بھیجے گئے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم مہاجر دراصل ہندوستانی ہیں اس لئے بھارتی وزیراعظم کو ان کے حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہیئے۔ متحدہ کے بانی نے زہر اگلتے ہوئے پاکستان کے دشمن اور بھارتی گجرات کے سینکڑوں مسلمانوں کے قاتل مودی کو اپنا قرار دیتے ہوئے بلوچستان کے ساتھ کراچی کیلئے بھی بات کرنے کی اپیل کی ہے۔ بانی متحدہ نے مہاجروں کے ساتھ ہی ہاتھ کرتے ہوئے ہجرت کو اپنے بڑوں کی غلطی قرار دیا،ساتھ ہی نریندر مودی سے مدد کی بھیک بھی مانگی۔ واضح رہے کہ الطاف حسین پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ الطاف حسین متواتر پاکستان کے قیام کو غلطی قرار دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 621331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش