0
Saturday 25 Mar 2017 18:50

سپہ سالار کا پاک افغان سرحد کا دورہ، فوجی دستوں سے ملاقات

سپہ سالار کا پاک افغان سرحد کا دورہ، فوجی دستوں سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں پاکستانی پوسٹوں پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز ملک کو فسادیوں سے پاک کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمند، اورکزئی ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو سرحدی سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی جبکہ انہیں پاکستانی پوسٹوں پر حالیہ دہشت گرد حملوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے سوران اور کلایا میں فوجی دستوں سے بھی ملاقات کی اور حملوں کا بروقت اور موثر جواب دینے پر جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ آرمی چیف نے طالبان کمانڈر دران سمیت 5 دہشتگردوں کی ہلاکت پرجوانوں کی تعریف کی اور کہا کہ فسادیوں سے ملک کو پاک کرنے کے لیے سکیورٹی فورسز کوشاں ہیں، قبائلیوں اور پرامن پاکستانی قوم کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سرحدی نگرانی کیلئے فضائی نگرانی کے ساتھ جدید آلات بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور افغانستان نے بہت قربانیاں دی ہیں، افغان حکام کے ساتھ مل کر سرحدی انتظامات بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں کیونکہ موثر سرحدی نظام دونوں برادر اسلامی ملکوں کے مفاد میں ہے۔
خبر کا کوڈ : 621411
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش