0
Friday 1 Apr 2011 05:52

جمہوریت کے دشمن کبھی وردی اور کبھی عدلیہ کی آڑ میں وار کرتے ہیں، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا

جمہوریت کے دشمن کبھی وردی اور کبھی عدلیہ کی آڑ میں وار کرتے ہیں، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔اسلام آباد ائیرپورٹ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت کی عزت کی لیکن عدلیہ کو بھی عدلیہ ہونا چاہئے، انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ جیالوں کو دھمکایا جا سکتا ہے، تو یہ اس کی غلط فہمی ہوگی۔ وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ جو ہمارے خلاف طاقت کا استعمال کرے گا ہم اس کے خلاف دو گنا طاقت کا استعمال کریں گے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے ہمراہ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما تاج حیدر، ایاز سومرو، نثار کھوڑو اور شرجیل میمن سمیت دیگر ارکان صوبائی اسمبلی بھی اسلام آباد پہنچے ہیں۔ جیالوں نے پارٹی قائدین کا بھرپور استقبال کیا اور ان پر گل پاشی کی۔
 دوسری طرف پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات تاج حیدر نے اسلام آباد مین پر کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 3 سال سے منظم سازش کے تحت عدلیہ کو سیاست میں گھسیٹنے کی کوشش کی جار رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کل صبح نہایت احترام سے سپریم کورٹ میں اپنا مؤقف پیش کریں گے۔ اور تین سو اسّی صفحات پر مشتمل الزامات کی وضاحت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ سے ہماری جانب سےستانوے پارلمنٹيرینز کا عدالت عظمی میں آنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی پر پریشر ڈالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 62469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش