0
Friday 7 Apr 2017 13:20

جماعت اسلامی کراچی آج ’کے الیکٹرک‘ کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیگی، تیاریاں مکمل

جماعت اسلامی کراچی آج ’کے الیکٹرک‘ کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیگی، تیاریاں مکمل
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آج کراچی میں ’کے الیکٹرک‘ کے دفاتر کے سامنے دھرنا دیگی، جس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی (کے الیکٹرک) کی جانب سے صارفین کو اوور بلنگ، ٹیرف میں ناجائز اضافہ اور ظالمانہ اقدامات کے خلاف جماعت اسلامی کراچی آج ڈیفسن فیز ٹو میں قائم کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی دھرنا دے گی، جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، آخری دھرنے میں پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد جماعت اسلامی نے آج کے دھرنے میں بھرپور جوابی وار کی تیاری کر رکھی ہے۔ نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے کے الیکٹرک کے دفاتر کو چاروں طرف سے گھیرا جائے گا، جبکہ ٹریفک کی آمدورفت بھی اطراف کے علاقوں اور دفاتر کے اند جانے کیلئے بند کر دی جائے گی، کسی بھی ملازم کو باہر سے اندر اور اندر سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے، آخری دھرنے میں پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد جماعت اسلامی نے آج کے دھرنے میں بھرپور جوابی وار کی تیاری کر رکھی ہے۔ مرکزی دھرنا پنجاب چورنگی فیس چار میں قائم کے الیکٹرک کے دفتر پر دیا جائے گا، جبکہ صدر، جوہر اور ناظم آباد کے علاقوں میں بھی قائم کے الیکٹرک کے دفاتر دھرنے کی زد میں آئیں گے۔ انتظامیہ سے متعلقہ اداروں کے ساتھ ملحقہ مساجد میں جانے سے گریز کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ یا مزاحمت پر عام عوام اس کا شکار نہ بن سکیں۔ دھرنے کے پیش نظر اہم سڑکوں اور شاہراروں کو بلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ متبادل راستوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ دھرنا رات گئے تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 625503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش