0
Friday 7 Apr 2017 22:16

دہشت گردی میں استعمال ہونیوالی 117 ویب سائٹس بلاک کر دی گئیں

دہشت گردی میں استعمال ہونیوالی 117 ویب سائٹس بلاک کر دی گئیں
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیٹ کے ذریعے اینٹی اسٹیٹ پروپیگنڈہ اور شدت پسندی اور دہشت گردی میں استعمال ہونیوالی 117 ویب سائٹس بلاک کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردی پھیلانے میں ملوث متعدد ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے آپریٹ ہوتی ہیں۔ اسی طرح سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 23 افراد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی ہے۔ چیئرمین آئی ٹی یونیورسٹی ڈاکٹر عمر سیف نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متعدد ویب سائٹس ہمسایہ ممالک سے چلائی جاتی رہیں، جنہیں بلاک کر دیا گیا ہے، ملک دشمن عناصر نے دہشت گردی، فرقہ واریت پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیا، مگر اب سوشل میڈیا کی چیکنگ سخت کرتے ہوئے دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 625603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش