0
Saturday 2 Apr 2011 01:13

افغانستان، امریکہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، اقوام متحدہ مشن کے 10 غیر ملکی اہلکار ہلاک، 2 زخمی

افغانستان، امریکہ میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، اقوام متحدہ مشن کے 10 غیر ملکی اہلکار ہلاک، 2 زخمی
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغان پولیس کے مطابق امریکہ میں پادری ٹیری جونز کی جانب سے قرآن کی بےحرمتی کیخلاف مزار شریف میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا، مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر پہنچ گئے، بعض مشتمل مظاہرین نے دفتر پر حملہ کر دیا۔ افغان پولیس کے مطابق مظاہرین اور دفتر میں موجود اقوام متحدہ کے اہلکاروں میں جھڑپ کے دوران اقوام متحدہ کے آٹھ اہلکار اور تین مظاہرین ہلاک ہو گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر میں مرنے والوں میں ناروے، رومانیہ، سوئیڈش کے شہری شامل ہیں، کابل میں بھی ٹیری جونز کیخلاف مظاہرہ کیا گیا۔
جنگ نیوز کے مطابق امریکہ میں قرآن مجید کی بےحرمتی پر افغانستان کے شہر مزار شریف میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرے کے بعد مشتعل افراد نے اقوام متحدہ کے مرکز پر حملہ کر کے عملے کے 10 غیر ملکی ارکان کو ہلاک کر دیا۔ امریکی شہر فلوریڈا میں ایک پادری کے ہاتھوں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف مزار شریف میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کابل میں موجود اقوام متحدہ مشن کے ترجمان نے مظاہرین کے حملے میں غیر ملکی ملازمین کی ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق افغانستان میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے خلاف مظاہرے میں اقوام متحدہ کے دس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے کے خلاف افغانستان کےدارلحکومت کابل، مزار شریف اور دیگر شہروں میں مظاہرے کئے گئے۔ مزار شریف میں سیکڑوں افرادنے اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے مظاہرہ کیا۔اس دوران بعض افراد نے فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے دس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ جن میں بیشتر محافظ تھے۔ مظاہرے کے شرکاء نے امریکی پادری کا پتلا بھی نذر آتش کیا۔ دوسری جانب مشرقی افغانستان میں دو روز سے جاری آپریشن میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 62623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش