0
Sunday 16 Apr 2017 18:34

بھارتی فورسز انسانی اقدار کو اپنے جوتوں تلے روندھنے میں کوئی بھی عار محسوس نہیں کرتے ہیں، آغا سید حسن

بھارتی فورسز انسانی اقدار کو اپنے جوتوں تلے روندھنے میں کوئی بھی عار محسوس نہیں کرتے ہیں، آغا سید حسن
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہری ہلاکتوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اب بے لگام ہوچکے ہیں اور وہ انسانی اقدار کو اپنے جوتوں تلے روندھنے میں کوئی بھی عار محسوس نہیں کرتے۔ سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں آغا سید حسن نے بڈگام کے مختلف علاقوں کے بعد بٹہ مالو میں گذشتہ روز ایک نوجوان کو جانبحق کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے نام نہاد الیکشن کی آڑ میں آٹھ نوجوانوں کو شہید کیا گیا اور اب سرینگر میں ایک اور نوجوان کے خون سے سر زمین کشمیر کو لالہ زار کیا گیا۔

آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے نوجوانوں کو عتاب کا شکار بنانے والے ویڈیوز کے سامنے آنے کے بعد ٹی وی چینلوں پر مباحثوں میں شرکت کرنے والے ان نام نہاد دانشوروں اور سفارتکاروں سے مخاطب ہوکر کہا کہ پہلے ویڈیو پر شور مچانے کے بعد انکے لب کیوں بند ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت روز اول سے ہی کشمیری نوجوانوں کو اپنے عتاب کا شکار بناتا آرہا ہے اور بیروہ میں جو واقعہ پیش آیا اگرچہ وہ نیا نہیں ہے تاہم بین الاقوامی انسانی حقوق کے علمبرداروں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے۔

حریت کانفرنس کے سینیئر رہنما نے پلوامہ میں معصوم طلبہ کو نشانہ بنانے اور کئی لڑکیوں سمیت درجنوں طلاب و تعلیمی عملے پر قہر ڈھانے کو ریاستی دہشتگردی کی زندہ مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکومت ک ضمیر اگر ان واقعات کے بعد بھی بیدار نہیں ہوا تو انہیں اپنے ضمیر پر ترس کھانا چاہے۔ انہوں نے بین الاقوامی برداری سے اپیل کی کہ وہ ان واقعات کو مشاہدہ کریں اور بھارت پر دباﺅ ڈالا جائے کہ انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 628255
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش