0
Wednesday 19 Apr 2017 23:44

پانامہ فیصلہ عدلیہ کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا، اسد نقوی

پانامہ فیصلہ عدلیہ کے وقار میں اضافے کا باعث بنے گا، اسد نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پانامہ کیس کے ممکنہ فیصلے اور اس کے مختلف پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ 20 اپریل کا دن پاکستان کی تاریخ میں اہم سنگ میل ہوگا۔ حکمران تمام ذرائع استعمال کرنے کے باوجود اپنی بدعنوانی چھپانے میں ناکام رہے ہیں۔ عدالت عالیہ کی طرف سے پاناما کیس کے فیصلے کی تاریخ کے تعین کے بعد کرپٹ حکمرانوں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں۔ پاناما کیس کا فیصلہ قومی خزانہ لوٹنے والوں کی سیاسی تنزلی کے آغاز کا دن ہے۔ حکمرانوں کی سیاسی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عالیہ کا فیصلہ عدلیہ کے وقار میں یقیناً اضافے کا باعث ہوگا۔ تمام سیاسی قوتوں کا یہ اخلاقی فریضہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کو من و عن قبول کیا جائے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح اور شفاف فیصلہ عالمی سطح پر پاکستان میں عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے تاریخی اور یادگار تاثر چھوڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 629155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش