0
Saturday 6 May 2017 18:58

پاراچنار، پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام

پاراچنار، پسماندہ علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ کا قیام
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے بوڑکی میں فری میڈیکل کیمپ لگا کر ایک ہزار مریضوں کا علاج کیا گيا اور انہيں ادویات دی گئيں۔ پولیٹکل انتظامیہ کرم ایجنسی اور ایف سی نے محکمہ صحت کے تعاون سے سرحدی علاقے بوڑکی میں میڈیکل کیمپ لگایا، جس ميں ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار اور ایف سی کے ڈاکٹروں تقریبا ایک ہزار مریضوں کا علاج کیا گيا اور انہيں ادویات بھی دیے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر لیاقت علی کا کہنا تھا کہ مریضوں کو انتہائی معیاری ادویات دیے جارہے ہيں۔ خواتین اور بچوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ گاوں بوڑکی کے قبائلی رہنماوں نے میڈیکل کیمپ کے قیام پر حکومت کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اس قسم میڈیکل کیمپوں کے قیام پر زور دیا۔ اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ شاہد علی خان کا کہنا تھا کہ بوڑکی کے بعد دوسرے پسماندہ اور سرحدی علاقوں میں بھی فری میڈیکل کیمپ قائم کیے جائينگے تاکہ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں قبائل کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ کی سہولت دی جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 634127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش