0
Sunday 7 May 2017 18:03

افغان حکومت بھارتی مفادات کا تحفظ کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے، اعجاز ہاشمی

افغان حکومت بھارتی مفادات کا تحفظ کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ گارڈن ٹاؤن لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے افغان بارڈر کشیدگی اور بدامنی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارتی مفادات کا تحفظ کرکے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہے مگر اشرف غنی ہوں یا کوئی اور سب پر عیاں ہے کہ ہماری بہادر افواج نے کبھی ادھار باقی نہیں رکھا، مقابلے میں دہشتگرد ہوں یا دشمن ملک۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کو تنہائی کا شکار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی امریکی، اسرائیلی اور بھارتی سازشیں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے ایران کیساتھ بہتر تعلقات کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کے دورہ جات حوصلہ افزا ہیں، مسلمان ممالک کو اپنی توانائیاں خود ایک دوسرے کیخلاف استعمال کرنے کی بجائے اسلام دشمنوں کیخلاف اتحاد امت کو مضبوط بنانا چاہیے، ہم نے تو متعدد بار کہا ہے کہ مسلم ممالک کا اتحاد تمام 57 اسلامی ممالک پر مشتمل ہونا چاہیے، نہ کہ صرف 39 ممالک کا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر حملہ افغان فوج اور حکمرانوں کے بس کی بات نہیں، انہیں بھارت سے جو ایجنڈا ملتا ہے، وہ اسی پر عمل کرتے ہیں، لیکن سوائے تخریب کاری اور تباہی کے دھبوں کے ان کے دامن پر کچھ نہیں، افغان حکمرانوں کو سوچنا چاہیے کہ انہیں اسلام دشمن بھارت عزیز ہے یا افغان مہاجرین کو پناہ دینے والا پاکستان۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ چمن بارڈر پر کشیدگی سے دونوں ممالک کی سیاست اور روابط میں تناؤ کو کم کرنے کیلئے افغانستان کو اپنی ہٹ دھرمی چھوڑنا ہوگی، مردم شماری کیلئے جانیوالی ٹیم پر حملہ، ریاست پاکستان پر حملہ ہے، اشرف غنی کو اپنی اوقات میں رہنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 634443
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش