0
Friday 12 May 2017 12:55

نئے چیف سیکرٹری کشمیر کی مسعود خان سے ملاقات

نئے چیف سیکرٹری کشمیر کی مسعود خان سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے آزاد کشمیر کے نئے چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر نے جمعرات کو ملاقات کی، صدر آزاد کشمیر نے ڈاکٹر اعجاز منیر کی تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی اور ریاست کے جملہ مسائل کے حل کے لئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر حکومت کی ترجیحات ، وسائل اور مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز منیر نے کہا کہ وہ صدر اور وزیراعظم کی رہنمائی میں آزاد کشمیر میں گڈگورننس کے قیام اور عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ مسعود خان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کرنے کیلئے حکومت نے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 635991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش