0
Saturday 13 May 2017 12:13

گوادر میں فائرنگ سے 9 مزدور جاں بحق

گوادر میں فائرنگ سے 9  مزدور جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ گنت پیشکان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 9 مزدوروں کو قتل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کے علاقے گنت پیشکان میں نامعلوم افراد نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں پر فائرنگ کر کے 9 افراد کو جاں بحق اور دو کو زخمی کر دیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقع میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو گوادر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان جاری چائنا پاکستان اقتصادی راہدری میں گوادر کا انتہاہی اہم کردار ہے کیوں کہ چین سے آنے والا تمام سامان گوادر کی بندرگاہ کے ذریعے ہی وسطی ایشیائی ممالک اور یورپ تک پہنچایا جائے گا۔ سی پیک کے درجنوں منصوبے بلوچستان میں جاری ہیں اور بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام ہورہے ہیں جبکہ شدت پسند اس منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں آسان اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششیں کرتے رہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 636278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش