0
Tuesday 5 Apr 2011 16:29

ملک و قوم کا اتحاد دہشت گردی کے عفریت سے جلد نجات دلائے گا، الطاف حسین

ملک و قوم کا اتحاد دہشت گردی کے عفریت سے جلد نجات دلائے گا، الطاف حسین
کراچی:اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے لوئر دیر میں جندول مونڈہ بس اسٹینڈ پر بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعدد افراد کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں بم دھماکے کر کے اسے عدم استحکام سے دوچار کرنے والے دہشتگرد مذموم عزائم رکھتے ہیں اور ملک کی سالمیت کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے درندہ صفت جو بم دھماکوں کے ذریعے معصوم و بےگناہ انسانوں کا خون بےدریغ  بہا رہے ہیں وہ نہ صرف ملک و قوم بلکہ انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ملک و قوم کئی برس سے صف آراء ہیں اور دہشتگردوں کی تمام تر دہشتگردیوں کے باوجود ملک کے استحکام اور سالمیت کیلئے مسلح افواج اور تمام مکاتب فکر کے عوام کا اتحاد ایک دن ضرور دہشتگردی کے اس عفریت سے نجات دلائے گا۔
الطاف حسین نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے تمام افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے مطالبہ کیا کہ لوئر دیر جندول مونڈہ بس اسٹینڈ پر بم دھماکے کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے، اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ملکی وسائل اور ذرائع کو استعمال میں لایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 63331
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش