0
Monday 15 May 2017 10:17

لاہور، انسداد دنگا فساد فورس کے 12 سو اہلکار میدان میں آ گئے

لاہور، انسداد دنگا فساد فورس کے 12 سو اہلکار میدان میں آ گئے
اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے دنگا فساد کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے ترکی سے تربیت یافتہ انسداد ہنگامہ آرائی فورس میدان میں اتار دی۔ 1200 سے زائد اہلکاروں پر مشتمل انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو مظاہرین اور ہنگامہ آرائی کرنیوالوں سے نمٹنے کیلئے ترکی سے تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرز نے گر سکھائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمانڈر انسداد ہنگامہ آرائی فورس کو فراہم کردہ یونیفارم موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے جبکہ اہلکاروں کی تربیت اس انداز میں کی گئی ہے کہ اگر پتھر یا لاٹھیوں سے حملہ ہو تو یہ اپنے بچاؤ کیساتھ ساتھ مظاہرین کا باآسانی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ انسداد ہنگامہ آرائی فورس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کیساتھ ساتھ مومی چھروں کا استعمال بھی کرے گی جبکہ حالات قابو میں نہ آنے کی صورت میں ہیوی پریشر والی واٹر کینن بھی استعمال کی جائے گی۔ اینٹی رائٹس فورس قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز میں ہر وقت الرٹ رہے گی اور دنگا فساد کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 636870
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش