0
Wednesday 17 May 2017 03:35
شام کے مسئلے کا پرامن حل نکالنے کیلئے ترک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطٰی میں قیام امن کیلئے امریکہ کیساتھ تعاون بہت ضروری ہے، طیب اردوان

ٹرمپ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطٰی میں قیام امن کیلئے امریکہ کیساتھ تعاون بہت ضروری ہے، طیب اردوان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کر دیا ہے کہ کردستان تحریک کی امریکی حمایت قبول نہیں کی جائے گی۔ ترک صدر کا کہنا ہے کہ مشرق وسطٰی میں امریکہ کے ساتھ تعاون ضروری ہے اور وہ امریکہ کے ساتھ نئی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، مگر کردستان تحریک کی امریکی حمایت قابل قبول نہیں۔ ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کردستان تحریک کی امریکی حمایت معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ وہ داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس جنگ میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر کو فوجی ساز و سامان کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ شام کے مسئلہ کا پرامن حل نکالنے کے لئے ترک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق طیب اردوان وائٹ ہاؤس پہنچے تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں عالمی استحکام کی سخت ضرورت ہے۔ مشرق وسطٰی میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ تعاون بہت ضروری ہے۔ صدر ٹرمپ نے ترک صدر کو داعش کیخلاف جنگ میں حمایت کا یقین دلا دیا۔ انہوں نے کہا ترکی کو فوجی سازوسامان کی جلد فراہم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ مسئلہ شام کے پرامن حل کیلئے ترک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی صدر نے ترک ہم منصب کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔
خبر کا کوڈ : 637504
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش