0
Thursday 7 Apr 2011 14:58

افغانستان میں قیام امن کے بغیر خیبر پختونخوا میں امن کا خواب ادھورا ہے، امیر حیدر ہوتی

افغانستان میں قیام امن کے بغیر خیبر پختونخوا میں امن کا خواب ادھورا ہے، امیر حیدر ہوتی
شانگلہ:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پختونوں کو ایک سازش کے تحت تقسیم کیا گیا ہے۔ افغانستان میں قیام امن کے بغیر خیبر پختونخوا میں امن کا خواب ادھورا ہے۔ اے این پی کا جھنڈا کارکنوں کی قربانیوں سے سرخ ہے۔ دھشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم، پولیس اور فوج نے بے پناہ قربانیاں دیں اور دھشتگردی کے خلاف جہاد جاری رہے گا۔ اے این پی شانگلہ کی تنظیم کے لئے دس کروڑ روپے کا اعلان کرتا ہوں وہ دورہ شانگلہ کے موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اھتمام لیلونئے الپورئے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ 
اجتماع سے حاجی سید فرین خان، محمد یارخان، سدید الرحمٰن اور انور علی نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیں وزیراعلٰی نے لیلونئے میں 58 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے الوچ سر قلعہ روڈ کا افتتاح  کیا۔ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے حلف لیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ خپلہ خاورہ خپل اختیار [اپنی مٹی،اپنا اخیتار] کے نعرے کے تحت ہم نے مینڈیٹ حاصل کیا اور عوام کی خدمت میں سرخرو ہوئے۔ ہمارے دور حکومت میں صوبے کے عوام کو پہچان ملی۔ ہم نے بجلی کی خالص منافع کی جنگ جیتی اور اب تک 35 ارب روپے ہمیں مل چکے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے تحت ہمارے ترقیاتی بجٹ میں 77 فیصد اضافہ ہوا، جس سے عوام کی خدمت بہتر طریقے سے ہو رہی ہے۔ اٹھارویں ترمیم کے تحت سولہ وفاقی محکمے صوبے کو منتقل کئے گئے۔
 انہوں نے کہا کہ پختونخوا ہماری پہچان ہے اور مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں صوبہ خیبر پختونخوا کا پہلا وزیراعلٰی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی اضلاع تیل اور گیس کے وسائل سے مالا مال ہیں اور انشاءاللہ صوبے کی ترقی میں یہ ذخائر معاون ثابت ہونگے اور مستقبل میں بھی ان علاقوں میں صوبہ اپنی آئل فیکٹریاں لگائے گا جس سے سالانہ ِ9 ارب کا فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ شانگلہ ضمنی الیکشن میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے اس پر تبصرہ بے کار ہے۔ وزیر اعلی نے اے این پی شانگلہ کی تنظیم کے توسط سے دس کروڑ روپے فنڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فنڈ پارٹی عہدیداروں کی مشاورت سے خرچ ہوگا۔ وزیراعلیٰ نے چھ سکولوں کو اپ گریڈ کرنے، چار کمیونٹی ہسپتالوں کے قیام، ڈسٹرکٹ بار کے لئے بیس لاکھ روپے اور پورن بار کے لئے دس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلٰی کا شانگلہ کا یہ پہلا باضابطہ دورہ تھا۔ اس سے قبل دو مرتبہ وزیراعلٰی شانگلہ آئے ہیں۔ وزیراعلٰی کی آمد کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامت کئے گئے تھے۔ جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 63787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش