0
Wednesday 24 May 2017 19:51

پنجاب میں نواز حکومت اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے برے دن شروع ہوگئے، حلیم عادل شیخ

پنجاب میں نواز حکومت اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے برے دن شروع ہوگئے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں کو کندھ کوٹ میں کامیاب جلسے کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں نواز لیگ اور سندھ میں پیپلز پارٹی کے برے دن شروع ہوگئے ہیں، دونوں سابقہ اور موجودہ حکمران جماعتوں کے لیڈروں سمیت ان کے چمچوں کو بھی ایک ایک پائی کاحساب دینا ہوگا، حکومت کی مایوس کن کردگی عوام کے سامنے آچکی ہے، اس وقت جتنا ناراض عوام کو نواز لیگ نے کیا ہے، اتنی ہی نفرت عوام کو اب پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی ہوچکی ہے، لوگ اب جان چکے ہیں کہ یہ دونوں جماعتیں عوام کی بدترین دشمن ہیں، جن سے ملکی ترقی اور خوشحالی کی کوئی امید نہیں رکھی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس سے جاری بیان میں کیا۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ یہ لوگ اپنے اپنے دور میں دہشت گردوں کی معاونت سے حکومتیں بناتے رہے ہیں، ان لوگوں کو معلوم ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کس طرح ہونا ہے، مگر انہوں نے یہ قسم اٹھا رکھی ہے کہ دہشت گردی کے معاملے میں سیاست تو چمکائی جاسکتی، مگر قوم کو دہشت گردوں سے نجات کے لئے وہ اقدامات نہیں اٹھانے جو اٹھانے چاہیئے، کیونکہ یہ کام سنجیدہ اور قوم سے مخلص لوگوں کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی جے آئی ٹی نے تو ان کا احتساب پہلے ہی شروع کردیا ہے، جگہ جگہ چیئرمین عمران خان کے کامیاب جلسے اور سندھ میں کامیابی سے جھنڈے گاڑتی ہوئی پی ٹی آئی نے حکمرانوں کے چودہ طبق روشن کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے حکومت کی بدترین کارکردگی اور لوٹ مار میں برابر کا ساتھ دیا ہے، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کے خزانوں اور وسائل کے حقدار صرف ہم ہی لوگ ہیں، یہ سمجھتے ہیں کہ اس ملک کی عوام کو بھی جب چاہے جھوٹے وعدوں میں الجھا کر بے وقوف بنایا جاسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 640127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش