0
Saturday 27 May 2017 10:47

قاہرہ میں عیسائیوں کی گاڑی پہ فائرنگ، 35 افراد ہلاک، 25 زخمی

قاہرہ میں عیسائیوں کی گاڑی پہ فائرنگ، 35 افراد ہلاک، 25 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مصر میں عیسائیوں کی گاڑی پہ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے ہیں۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں ڈھائی سو کلومیٹر دور صوبہ المنیا میں قبطی عیسائی بس میں سوار ہوکر گرجا گھر جارہے تھے کہ گاڑیوں میں سوار مسلح افراد کے جتھے نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ مصر کے حکام نے مقامی افراد کے حوالے سے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے 8 افراد دو گاڑیوں میں سوار تھے۔ واقعے کی ذمہ داری اب تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے تاہم خدشہ ہے کہ اس واقعے میں داعش ملوث ہوسکتی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی اسی نوعیت کی وارداتوں کی ذمہ داری داعش قبول کرچکی ہے۔ واضح رہے کہ 2013 میں فوجی بغاوت اور اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے صدر مرسی کی معزولی کے بعد سے ملک میں شورش اور بے چینی میں اضافہ ہوا ہے، اور آئے روز دہشت گردی کے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اس سے پہلے 9 اپریل کو اسکندریہ اور تنتا میں بھی گرجا گھروں پر خودکش حملوں میں 45 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 640825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش