0
Saturday 27 May 2017 20:11
ایران چاہتا ہے کہ عالم اسلام کو تقسیم ہونے سے روکے

فرقہ واریت علاقے کی سلامتی کیلئے ایک بڑا مسئلہ، خطے کے ممالک کا امن و استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی

فرقہ واریت علاقے کی سلامتی کیلئے ایک بڑا مسئلہ، خطے کے ممالک کا امن و استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے، ڈاکٹر حسن روحانی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں فرقہ واریت کو علاقے کی سلامتی کے لئے ایک بڑا مسئلہ قرار دیا۔ ایرانی صدر نے ہفتے کے روز امیر قطر کی جانب سے ٹیلیفونی رابطے کی قدردانی اور قیام امن کے لئے علاقائی ملکوں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران چاہتا ہے کہ عالم اسلام کو تقسیم ہونے سے روکے، تاکہ وہ امن و برادری کی طرف قدم آگے بڑھا سکے اور اس سلسلے میں ایران، حقیقی سمجھوتے کے حصول سے متعلق مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایک بڑے مسئلے کی حیثیت سے دہشت گردی، سب کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں مشترکہ تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا امن و استحکام ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے اور ان ممالک کے درمیان تعلقات میں عقلانیت اور اعتدال پسندی کی حکمرانی اور علاقے کے مسائل کے حل کے لئے سیاسی راہ حل سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ اس ٹیلیفونی گفتگو میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے بھی ایران کے صدارتی انتخابات میں کامیابی پر ڈاکٹر روحانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے تہران کے ساتھ دوحہ کے تعلقات کو دیرینہ، تاریخی اور مستحکم قرار دیا اور کہا کہ ایران اور قطر کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں پائی جاتی۔
خبر کا کوڈ : 641164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش