0
Sunday 28 May 2017 11:58

ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، شہباز شریف

ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے ایٹمی تجربہ کرنے کے 19ویں یوم تکبیر کے تاریخ ساز موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پاکستان 1998ء میں آج ہی کے دن ایٹمی قوت بنا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستانی قوم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے فخر کا دن ہے، 28 مئی قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن پاکستان دنیا کے نقشے پر پہلی مسلم ایٹمی قوت کے طور پر ابھرا، وزیراعظم میاں نواز شریف نے تمام تر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف اب پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنا رہے ہیں اور پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کا اعزاز بھی مسلم لیگ کے حصے میں آیا۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام پاکستان کے مضبوط دفاع کی علامت ہے، یومِ تکبیر کے یادگار اور تاریخی دن کے موقع پر میں ان بہادر سپوتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 641181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش