0
Saturday 9 Apr 2011 19:59

فرانس، حجاب پر پابندی کے قانون پر 11 اپریل سے عمل ہو گا، فرانسیسی مسلمانوں کے لئے لمحہء فکریہ

فرانس، حجاب پر پابندی کے قانون پر 11 اپریل سے عمل ہو گا، فرانسیسی مسلمانوں کے لئے لمحہء فکریہ
پیرس:اسلام ٹائمز۔ فرانس میں مسلمانون کے شدید تحفظات کے باوجود حجاب پر پابندی کے قانون پر عمل پیر گیارہ اپریل سے نافذ ہو جائے گا۔ نئے قانون کے تحت عوامی مقامات اور عدالتوں میں چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کی گئی ہے، ایسا کرنے والے کسی بھی شخص کو پولیس اسٹیشن بلا کر نقاب اتارنے کو کہا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والی خواتین پر ایک سو پچاس یورو کا جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ پارلیمنٹ میں ایک برس کے دوران مباحثوں کے بعد پاس ہونے والے قانون پر عمل درآمد کا وقت آ گیا ہے۔ اور حکومت رواں ماہ کی گیارہ تاریخ سے برقعہ اور حجاب پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کرائیگی۔ فرانسیسی مسلمانوں نے نئے قانون پر شدید تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ بعض فرانسیسی مسلم خواتین کا موقف ہے کہ وہ گیارہ اپریل کو بھی نقاب پہن کر اپنے معمولات زندگی جاری رکھیں گی۔ فرانس کی مسلمان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ برقعہ پہن کر اپنا حق استعمال کر رہی ہیں اور یہ حق ہر انسان کو حاصل ہے۔ فرانس کا یہ قانون یورپی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا۔
فرانسیسی مسلمان خاتون کینزا ڈریڈن کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو وہ برقعے کا استعمال جاری رکھیں گی، حجاب اوڑھنے سے منع کرنا یورپی قانون سے انحرف اور مذہبی آزادی صلب کرنے کے برابر ہے۔ فرانس کا یہ قانون یورپی قوانین سے مطابقت نہیں رکھتا اور اس قانون کی وجہ سے ان کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ جب سے اس قانون پر بحث کا آغاز ہوا ہے مجھے ہر طرح کی اذیت اور تکلیف سے گزرنا پڑا ہے۔ مجھ پر برقعہ پہننے کی وجہ سے چاقو سے حملہ بھی کیا گیا۔ مجھے اب فرانس میں نفرت اور توہین کا سامنا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 64172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش