0
Thursday 1 Jun 2017 22:08

رمضان المبارک کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان کا رخ کرے گی، وزیراعلٰی جی بی

رمضان المبارک کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد گلگت بلتستان کا رخ کرے گی، وزیراعلٰی جی بی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد جی بی کا رخ کرے گی۔ حکومت نے سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے نجی اداروں کے تعاون سے ٹوریسٹ ریزورٹ کے قیام کیلئے اقدامات کئے ہیں۔ سیاحوں کی آمد کی وجہ سے صوبے کے ہوٹل انڈسٹری کو بھرپور فروغ ملا ہے۔ حکومت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے نجی اداروں اور ہوٹل انڈسٹری کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔ وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن نے سیکرٹری سیاحت اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹلوں میں سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہوٹلوں میں سیاحوں سے غیرضروری اور اضافی پیسے وصول نہ کئے جائیں۔ محکمہ سیاحت سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بروقت اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سیاحت کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں دیئے جانے والی بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ سیاحت کا شعبہ جی بی کی تعمیر و ترقی میں اہمیت رکھتا ہے۔ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے نئے اصلاحات متعارف کرائے جائیں گے اور سٹاف کی کمی کو دور کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان میں ٹوریسٹ ریزورٹ اور ہوٹل انڈسٹری کے فروغ کیلئے پانچ لاکھ روپے بلاسود قرضے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے درکار فنڈز کی حتمی منظوری وزیراعظم پاکستان بہت جلد دیں گے۔ صوبے میں سیاحوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے سیکرٹری سیاحت کو ہدایت کی ہے کہ ڈبل ڈیکر بسوں کی خریداری اور روٹ کے تعین کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ جس سے جی بی میں مقامی اور بین الاقوامی سیاحت کو فروغ ملے گی اور سیاحوں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔
خبر کا کوڈ : 642184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش