0
Tuesday 6 Jun 2017 12:11

کشمیر کے بارے میں منفی پروپیگنڈا سے سیاحت کو شدید دھچکا لگ رہا ہے، ٹریول اینڈ ٹریڈ تنظیموں

کشمیر کے بارے میں منفی پروپیگنڈا سے سیاحت کو شدید دھچکا لگ رہا ہے، ٹریول اینڈ ٹریڈ تنظیموں
اسلام ٹائمز۔ سیاحت سے وابستہ لوگوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا ہے کہ بھارت کی چند پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کرکے یہاں کی سیاحت کو شدید نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی ٹریول اینڈ ٹریڈ تنظیموں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اس سال کشمیر میں سیاحوں کی تعداد بہت ہی کم ہے، یہ صرف اس وجہ سے ہو رہا ہے کہ کشمیر کے بارے میں مسلسل منفی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

سرینگر سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ حقائق کو نظرانداز کرکے صرف من گھڑت قصے کہانیاں سنا کر بعض نام نہاد قومی نیوز چینلیں کشمیر میں سیاحت کو شدید نقصان پہنچا رہی ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ امرناتھ یاترا کے لئے لداخ سے کسی بھی نئے روٹ کو کھوجنے کی کوشش نہ کی جائے، کیونکہ کشمیر یاترا کے لئے راویتی روٹ رہا ہے۔ بیان میں انہوں نے وزیراعلٰی جو وزیر سیاحت بھی ہیں سے اپیل کی گئی کہ سونہ مرگ میں پولیس کی طرف سے سیاحوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرنے اور ان کو بلاوجہ شام تک روکے رکھنے کے واقعات کا بھرپور نوٹس لیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 643565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش