0
Sunday 10 Apr 2011 15:31

تحریک استقلال نے ڈرون حملوں کے خلاف عمران خان کے دھرنے کی حمایت کر دی

تحریک استقلال نے ڈرون حملوں کے خلاف عمران خان کے دھرنے کی حمایت کر دی
کراچی:اسلام ٹائمز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے ڈرون حملوں کو روکنے اور نیٹو فورسز کے لئے سامان کی فراہمی کی بندش کے خلاف تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے پشاور میں تین روز تک دھرنا دینے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی سا لمیت خطرے میں پڑ گئی ہے، لہٰذا ملک کی تمام امریکہ مخالف محب وطن جماعتوں کو امریکی جارحیت و ڈرون حملوں کے خلاف متحد ہو جانا چاہئے اور اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کی گول میز کانفرنس طلب کرنی چاہئے۔
انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور طلباء کے وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اے این پی کی طرف سے اپنے اقتدار کو بچانے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے اقتدار کے حصول کے لئے امریکہ کی تابعداری کی جارہی ہے۔ رحمت خان وردگ نے کہا کہ اگر ڈرون حملوں اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی جارحیت کو نہ روکا گیا تو پھر لاکھوں لوگوں کے سڑکوں پر آنے سے ایسا زبردست عوامی سیلاب آئے گا جو حکمرانوں کو خس و خاشاک کی طرح اپنے ساتھ بہاکر لے جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 64365
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش