0
Sunday 10 Apr 2011 00:34

تحریک انصاف کے زیر اہتمام پشاور میں نیٹو سپلائی لائن پر دو روزہ دھرنے کی تیاریاں مکمل

تحریک انصاف کے زیر اہتمام  پشاور میں نیٹو سپلائی لائن پر دو روزہ دھرنے کی تیاریاں مکمل
پشاور:اسلام ٹائمز۔ ڈرون حملے بند کرنے اور امریکی ایجنٹوں کی ملک سے بیدخلی کیلئے تحریک انصاف کے دھرنے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ عمران خان کی قیادت میں لاکھوں کی تعداد میں عوام نیٹو کی سپلائی لائن بند کر کے امریکہ کو یہ پیغام دیں گے کہ پاکستانی عوام امریکی مفادات کیلئے مزید قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات زاہد حسین مہمند نے ہفتے کے روز صوبائی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے اہم اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ 23 اور 24 اپریل کو پشاور میں نیٹو کی سپلائی لائن پر 48 گھنٹوں کیلئے دھرنا دینے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 8 اپریل کو اسلام آباد میں تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں اجلاس منعقد ہوا جس میں دھرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے کئی ضلعی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ آج اتوار کو تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبے بھر کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کا اجلاس ہو گا، جس میں تمام پروگراما ت کو حتمی شکل دی جائیگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دھرنے کیلئے سول سوسائٹی، تاجر تنظیموں، طلباء تنظیموں اور قبائلی عمائدین سے رابطے میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پارٹی کی صوبائی قیادت نے ڈی سی او پشاور سے بھی دھرنے کے سلسلے میں ملاقات کی ہے اور ان سے رابطے میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 64209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش