0
Wednesday 7 Jun 2017 20:18

امیر قطر کا خصوصی پیغام لے کر قطری وفد لاہور پہنچ گیا، شہباز شریف سے ملاقات

امیر قطر کا خصوصی پیغام لے کر قطری وفد لاہور پہنچ گیا، شہباز شریف سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ امیر قطر کے سیکرٹری عبد الہادی منا الھجری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ عبدالہادی نے امیرِ قطر کا خصوصی پیغام لے کر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر قطر کے سیکرٹری عبدالہادی منا الھجری خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ڈی جی پروٹوکول نے ایئرپورٹ پر قطری وفد کا استقبال کیا۔ سیکرٹری کے ساتھ 5 دیگر اہم افراد بھی وفد میں شامل ہیں جبکہ وفد کے ارکان امیر قطر کا خصوصی پیغام وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو دیں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات اور دیگر 4 ممالک نے قطر کیساتھ سفارتی تعلقات سمیت تمام تعلقات کو منقطع کر دیئے ہیں جبکہ دوسری جانب ترک صدر طیب اردگان قطر کے سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کیلئے متحرک ہیں۔
خبر کا کوڈ : 644048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش