0
Monday 11 Apr 2011 12:23

کرک،مسلح افراد نے نوشابہ آئل گیس فیلڈ کے 60 ملازمین یرغمال بنالئے، خیبر ایجنسی میں 4 شدت پسند ہلاک، سینکڑوں خاندانوں کی نقل مکانی

کرک،مسلح افراد نے نوشابہ آئل گیس فیلڈ کے 60 ملازمین یرغمال بنالئے، خیبر ایجنسی میں 4 شدت پسند ہلاک، سینکڑوں خاندانوں کی نقل مکانی
کرک:اسلام ٹائمز۔ کرک میں مسلح افراد نے او جی ڈی سی ایل کے نوشابہ آئل گیس فیلڈ پر حملہ کرکے تیل کی سپلائی کیلئے آنے والے ٹینکروں کو واپس بھیج دیا، مسلح افراد نے حملہ کرکے 60 سے زائد ملازمین کو یرغمال بنا لیا۔ حملہ آوروں کا مطالبہ تھا کہ او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ مقامی علاقوں کو گیس فراہم کرے، مسلح افراد نے تیل کی سپلائی کے لئے آنے والے آئل ٹینکروں پر حملہ کرکے انہیں واپس بھجوا دیا۔ دوسری جانب او جی ڈی سی ایل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نوشابہ آئل گیس فیلڈ سے روزانہ 6 ہزار بیرل تیل اور 21 ملین کیوبک فٹ گیس نکالی جاتی ہے۔ اگر مسلح افراد نے آئل فیلڈ کا گھیراؤ ختم نہ کیا تو تیل کی پیداوار اور سپلائی میں واضح کمی آجائے گی۔
ادھر خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں بھی چار شدت پسند مارے گئے۔ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔ جھڑپوں کے بعد علاقے سے سینکڑوں خاندانوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 64559
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش