0
Sunday 10 Apr 2011 14:23

اورکزئی ایجنسی میں جھڑپ، 4 شدت پسند ہلاک، 2 گرفتار

اورکزئی ایجنسی میں جھڑپ، 4 شدت پسند ہلاک، 2 گرفتار
اورکزئی:اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی میں جھڑپ کے دوران اہم کمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شدید زخمی ہو گیا۔ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران بارودی سرنگیں اور اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ ایجسنی کی اپر تحصیل کے ھیڈ کوارٹر غلجو سے تین کلومیٹر شمال کی جانب غنڈکئے کلے کے مقام پر سیکیورٹی فورسز کے دستے پر شدت پسندوں نے اطراف سے اچانک حملہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز کو بکتر بند گاڑیوں کی مدد حاصل تھی۔ یہ جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی۔ 
مد مقابل پارٹیوں کی جانب سے جدید اور بھاری اسلحہ سے حملے کئے گئے۔ جھڑپ میں سپاہی زرسعید شدید زخمی ہو گیا۔ جوابی کاروائی میں 4 شدت پسند ہلاک جبکہ دو کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک ہونے والے شدت پسندوں میں اورکزئی ایجنسی کے ایک اہم طالب کمانڈر بھی شامل ہے۔ دوسری جانب تحریک طالبان کے ترجمان نے کسی اہم کمانڈر کی ہلاکت کی سختی سے تردید کی ہے اور اس کو مخالف گروپ کا پروپیگنڈا قرار دیا۔ اسی طرح کی ایک اور کاروائی میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران تختک اور غلجو کرونچگی میں بھاری مقدار میں بارودی سرنگیں بر آمد کرلیں۔
خبر کا کوڈ : 64325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش