0
Wednesday 14 Jun 2017 22:37

امریکی ڈرون حملے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنیکے مترادف ہیں، آرمی چیف

امریکی ڈرون حملے دہشتگردی کیخلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنیکے مترادف ہیں، آرمی چیف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں، تاہم قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، اس موقع پر آرمی چیف کو پاک افغان سرحدی صورتحال سمیت علاقے میں جاری اور مستقبل کے آپریشنز پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف کو ٹی ڈی پیز کی واپسی اور ترقیاتی کاموں کی پیشرفت پر بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکیورٹی کی بہتر صورتحال اور بہتر بارڈر مینجمنٹ کو سراہا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کو متاثر کرنے کے مترادف ہیں، تاہم قابل عمل انٹیلی جنس شیئر کی جائے تو پاک فوج بھی کارروائی کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان نہ صرف مسلسل انٹیلی جنس شیئرنگ کر رہا ہے، بلکہ پاک آرمی خفیہ معلومات پر کارروائی کے لئے ہمہ وقت تیار بھی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو اپنا برادر ہمسایہ سمجھتے ہیں، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں، تاہم  خطرات سے نمٹنے کے لئے باہمی اعتماد کے ساتھ جواب دینا بھی ضروری ہے، جبکہ الزام تراشی کے بجائے خطرے سے نمٹنے کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ آپریشنز کی کامیابیوں کو دیرپا امن میں تبدیل کیا جا رہا ہے اور پاکستان آرمی اس ضمن میں تمام کوششوں کو سپورٹ کرتی ہے، جبکہ بہادر قبائلی بھائیوں کے تعاون سے جاری آپریشن میں فورسز کو مدد ملی۔
خبر کا کوڈ : 646004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش