0
Thursday 15 Jun 2017 23:11

یومِ شہادت امام علی علیہ السلام سے قبل سینٹرل جیل سے دہشت گردوں کا فرار ہونا تشویشناک ہے، علی اویس

یومِ شہادت امام علی علیہ السلام سے قبل سینٹرل جیل سے دہشت گردوں کا فرار ہونا تشویشناک ہے، علی اویس
اسلام ٹائمز۔ گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شرکاء جلوس یوم علی علیہ السلام کے لئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے نماز باجماعت کا اہتمام ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا ؑ کے سامنے دوپہر 1:30 پر کیا جائے گا، جبکہ نمازیوں کی سہولت کے لئے عارضی وضو خانوں کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، اس موقع پر شہر بھر میں اور خصوصاً مرکزی جلوس کے دوران سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علی اویس زیدی نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان مقدس ایام میں ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا ہوگا، عوام پُرامن رہیں اور تمام مکاتب فکر کے مسلمان مجالس شہادت حضرت علیؑ اور جلوس عزا میں بھرپور شرکت کریں، انشاء اللہ اسلام و ملک دشمن قوتیں اپنی تمام تر سازشوں میں ناکام ہوں گی۔ کراچی سینٹرل جیل سے کالعدم دہشت گردوں کے فرار ہونے پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے، یومِ علی ؑ سے قبل اس قسم کے واقعات ہونا ایک سوچی سمجھی سازش نظر آتی ہے۔

علی اویس نے کہا کہ یوم علی ؑ کی مناسبت سے ہونے والے عزاداری کی مجالس و جلوس ہائے عزاء کے دوران صفائی ستھرائی کے مؤثر انتظامات کئے جائیں اور کے الیکٹرک کو عزاداری کے اجتماعات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کا پابند کیا جائے، سندھ حکومت یوم علیؑ کی مناسبت سے کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکویرٹی کے فول پروف بہترین انتظامات کرے اور عزاداران کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یوم علیؑ کی مناسبت سے منعقد ہونے والے عزاداری کے اجتماعات کے دوران بلاتعطل بجلی فراہمی کیلئے کے الیکٹرک کو پابند کیا جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے، لوڈشیڈنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انتہاء پسند عناصر کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی میں خدانخواستہ کامیاب ہوئے تو اس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور کے الیکٹرک پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 646284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش