0
Tuesday 20 Jun 2017 18:57

حضرت علیؑ کی تعلیمات اور دور خلافت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کیلئے ہدایت و رہنمائی کا بہترین نمونہ ہے، قوسین حق

حضرت علیؑ کی تعلیمات اور دور خلافت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کیلئے ہدایت و رہنمائی کا بہترین نمونہ ہے، قوسین حق
اسلام ٹائمز۔ جمعیت مشائخ پاکستان کے چیئرمین قوسین حق نےفیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت علی علیہ السلام کی سیرت مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت مشائخ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ امت اگر حضرت علی علیہ السلام کی سیرت پر عمل پیرا ہوجائے تو بہت سے مسائل خود بخود حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کی خدمات تاریخ اسلام کا ناقابل فراموش باب ہیں، آپؑ کی تعلیمات اور دور خلافت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کیلئے ہدایت و رہنمائی کا بہترین نمونہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ رمضان المبارک ہمیں تقویٰ کے ساتھ ساتھ ضابطہ اخلاق کا بھی درس دیتا ہے، عوام اور پولیس کا باہمی تعاون ہرجرم کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینک سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 647541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش