0
Thursday 22 Jun 2017 11:15

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے انصاف نہیں، خرم نواز گنڈاپور

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے انصاف نہیں، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس میں تاریخ پر تاریخ مل رہی ہے، مگر شہداء کے ورثاء کو انصاف نہیں مل رہا، پولیس والے عدالتی کارروائی کو سیریس نہیں لے رہے، غیر حاضر پولیس افسران کے وارنٹ جاری کر کے انہیں گرفتار کیا جائے اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کو پبلک کیا جائے۔ عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے جو ثبوت دینے تھے وہ دے دیئے، عدالت میں پیش کیے گئے ثبوتوں میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کا آڈیو، ویڈیو ریکارڈ پیش کیا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ 56 چشم دید زخمی گواہ بھی عدالت میں پیش کیے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین کیس ہے، ہم سمجھتے ہیں اس کیس پر برق رفتار کارروائی ہونی چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمارا 17 جون 2014ء کی شام کو بھی مؤقف تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار شریف برادران ہیں آج بھی ہمارا موقف ہے کہ شریف برادران نے ہمارے کارکنوں کو قتل کروایا، سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کی مزید کارروائی 4 جولائی کو ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 648038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش