0
Monday 26 Jun 2017 23:49

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فضائیہ

دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فضائیہ
اسلام ٹائمز۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن قائم کیا ہے اور دشمن کو ملک کا امن خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف مارشل نے عید کا دن ایک آپریشنل بیس پر اہلکاروں کے ساتھ گزارا اور ڈیوٹی پر موجود پائلٹس، ائیرمین، ٹیکنیشنز اور سویلینز سے ملاقات کرکے ان کے جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ سربراہ پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم امن پسند لوگ ہیں لیکن کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں دشمن کو اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہمسایہ ممالک کو پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے بجائے اپنے ہاں دہشت گردی کے خلاف جنگ کرنی چاہیئے۔

ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور بھرپور عزم کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی سالمیت اور فضائی سرحدوں کی حفاظت کی اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت اولین ترجیح ہے اور پاک فضائیہ ہر صورت میں دشمن کی جانب سے کی جانے والی فضائی خلاف ورزیوں کے خلاف مؤثر جواب دیتی رہے گی، ہماری بہادر افواج نے قوم کے ساتھ مل کر بڑی قربانیاں دے کر امن قائم کیا ہے، ہم دشمنوں کو کسی صورت میں اسے خراب نہیں کرنے دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 648830
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش