0
Tuesday 27 Jun 2017 20:14

علاقائی تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں کو مزید مضبوط کریں گے، ڈاکٹر غوث نیازی

علاقائی تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے بلدیاتی اداروں کو مزید مضبوط کریں گے، ڈاکٹر غوث نیازی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون ضلع خوشاب کے صدر سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے اور علاقائی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کے لئے بلدیاتی اداروں کو زیادہ سے زیادہ مضبوط اور فعال دیکھنا چاہتی ہے اور اس ضمن میں اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رہنماء کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے مثبت سیاسی کلچر اور روایات کو فروغ دیا اور مخالفین کی جانب سے ہونیوالی سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے باوجود انتقامی سیاست سے گریز کیا، پاکستان کو دُنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا قائد مسلم لیگ اور وزیراعظم نواز شریف کی اولین ترجیح ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع خوشاب کے ارکانِ اسمبلی نے علاقائی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا، اب بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسی تسلسل کیساتھ عوام کی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں اور اس ضمن میں اگر کوئی بھی رکاوٹ حائل ہو تو اس سے ارباب اختیار کو آگاہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 648949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش