0
Monday 10 Jul 2017 02:34

پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور نواز لیگ نے منظم دھاندلی کی ہے، تحریک انصاف

پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور نواز لیگ نے منظم دھاندلی کی ہے، تحریک انصاف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ایس 114 میں پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور ن لیگ نے منظم دھاندلی کی ہے، 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کراچی میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، عمران اسماعیل، حلیم عادل شیخ اور امیدوار انجینئر نجیب ہارون نے حلقہ کے مختلف اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے الزام کیا ہے کہ حلقہ میں پیپلز پارٹی نے حالات خراب کئے، چنیسر گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن پر غیر متعلقہ افراد کی آمد دیکھنے میں آئی، تاہم سیکورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں، رینجرز نے بہترین فرائض انجام دیئے لیکن الیکشن کمیشن کا کوئی کردار نظر نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حلقہ میں رینجرز نہ ہوتی تو صورتحال مزید کشیدہ ہوجاتی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نبیل گبول سعید غنی کے پولنگ ایجنٹ نہیں تھے، چنیسر گوٹھ کے پولنگ اسٹیشن پر آزاد امیدوار محمود خان کے چیف پولنگ ایجنٹ سلطان لاسی پر سعید غنی کے بھائی فرحان غنی اور ان کے ساتھیوں نے تشدد کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ چنیسر گوٹھ کے واقعہ کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔
خبر کا کوڈ : 652116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش