0
Monday 17 Jul 2017 22:16

نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنےکااخلاقی جواز باقی نہیں رہا، بلاول بھٹو

نوازشریف کے پاس وزیراعظم رہنےکااخلاقی جواز باقی نہیں رہا، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں اب نواز شریف قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کی بات کی، ہمارے دور میں ہی انسانی حقوق کا بل منظور ہوا اور اب بھی ہمارا مطالبہ ہے کہ انسانی حقوق کمیشن کی خودمختاری اور اطلاعات تک عوام کی رسائی کے حق کے بل کا نفاذ کیا جائے، حکومت شفافیت نہیں چاہتی اس لیے اطلاعات تک رسائی کے بل کا نفاذ نہیں کر رہی۔ بلاول زرداری نے کہا کہ صحافی برادری نے جمہوریت کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا، ہم نے حکومت سے صحافی برداری کے تحفظ کے لیے بھی قانون سازی کرنے کو کہا لیکن اب تک تو کئی صحافیوں کے قتل کیسز پر تحقیقات بھی شروع نہیں ہو سکی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی جے آئی ٹی رپورٹ کی بنیاد پر نواز شریف سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہے، رپورٹ کے بعد نواز شریف وزیر اعظم رہنے کا قانونی اور اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں، ان کے فیصلوں سے ملک مفلوج ہو گیا ہے ان کا استعفیٰ ملک و قوم کے مفاد میں ہے، جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ نواز شریف فوری اپنے عہدے سے دستبردار ہوں تاکہ سازشوں کے نظریئے کا خاتمہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف مولانا فضل الرحمان جیسے چند لوگ ہی وزیراعظم کے حمایتی رہ گئے ہیں اور امید ہے وہ بھی جلد ہی نوازشریف کی حمایت چھوڑ دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 654107
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش